22 جولائی، 2026، 1:00 PM

ٹرمپ کی ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے کی دھمکی، خاتم الانبیاء ہیڈکوارٹر کا سخت ردعمل

ٹرمپ کی ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے کی دھمکی، خاتم الانبیاء ہیڈکوارٹر کا سخت ردعمل

امریکی صدر نے ایران کی جوہری تنصیبات کو دوبارہ نشانہ بنانے کی دھمکی دی، جس پر ایرانی فوج نے خبردار کیا کہ ایسی کسی کارروائی کو جنگ میں توسیع تصور کیا جائے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایران کسی بھی جوہری مرکز کو دوبارہ فعال کرنے کی کوشش کرے گا تو اسے دوبارہ نشانہ بنایا جائے گا۔

امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے بھی کہا ہے کہ ایران کے خلاف امریکی پابندیاں برقرار رہیں گی، تہران پر دباؤ میں اضافہ کیا جا رہا ہے اور مستقبل میں اسے مزید سخت کیے جانے کا بھی امکان ہے۔

دوسری جانب ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران امریکہ کے ساتھ کسی بھی ممکنہ مذاکرات میں اپنے قانونی جوہری حقوق پر قائم رہے گا اور رہبر انقلاب کی ہدایت میں اپنی پالیسی پر عمل جاری رکھے گا۔

ادھر مرکزی ہیڈکوارٹر حضرت خاتم الانبیاءؐ نے ایک بیان میں امریکہ کی جانب سے ایران کی جوہری اور حساس تنصیبات کو نشانہ بنانے کی دھمکی پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر امریکی فوج نے ایسی کوئی کارروائی کی تو اسے خطے میں جنگ کے دائرہ کار میں توسیع تصور کیا جائے گا۔

بیان میں خبردار کیا گیا کہ ایسی صورت میں امریکہ، اس کے اتحادیوں اور حامیوں کے تمام مفادات ایرانی مسلح افواج کی کارروائی کا ہدف بنیں گے۔

News ID 1940398

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha